Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / بم سیٹ نتائج کا اعلان

بم سیٹ نتائج کا اعلان

حیدرآباد 15 ستمبر (سیاست نیوز) این ٹی آر یونیورسٹی آف ہیلت سائنس واقع وجئے واڑہ کی جانب سے یونانی کورسیس بی یو ایم ایس میں داخلہ کے لئے گزشتہ ماہ منعقدہ ’’بمسیٹ 2015‘‘ (BUMCET) کے نتائج کا آج رات دیر گئے اعلان کیا گیا۔ اعلان کردہ نتائج کی روشنی میں پہلا، دوسرا اور چوتھا کے علاوہ دیگر رینکس روزنامہ سیاست کے زیراہتمام دی گئی کوچنگ میں شریک طلباء و طالبات کو حاصل ہوئے۔ روزنامہ سیاست کی دی گئی کوچنگ میں شریک طلباء و طالبات کی کامیابی سے متعلق تفصیلات 17 ستمبر کو شائع کی جائیں گی۔ مزید تفصیلات کے لئے مسٹر سید خالد محی الدین اسد سے فون نمبر 9391160364 پر یا شخصی طور پر روزنامہ سیاست آفس پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں بمسیٹ 2015 ء میں شریک طلباء و طالبات اپنے نتائج معلوم کرنے کیلئے ویب سائیٹ ہر رول نمبر درج کرکے مشاہدہ کرسکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT