Monday , October 23 2017
Home / دنیا / بم کی افواہ : واشنگٹن کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کا تخلیہ

بم کی افواہ : واشنگٹن کے مرکزی ریلوے اسٹیشن کا تخلیہ

واشنگٹن ۔ 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) امریکی حکام کا کہنا ہے کہ کل چہارشنبہ کو واشنگٹن کے مرکزی ریلوے اسٹیشن پر بم کی موجودگی افواہ کے بعد اسٹیشن کو خالی کرالیا گیا تھا۔ امریکی پولیس کے ایک سینیر عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کو اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’ہمیں اطلاع ملی تھی کہ ریلوے اسٹیشن پربم رکھا گیا ہے۔ اس کے بعد پولیس کی جانب سے ریلوے اسٹیشن پر موجود تمام افراد کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا گیا تھا۔ خیال رہے کہ واشنگٹن کا مرکزی ریلوے اسٹیشن کانگریس کی عمارت کے بہت قریب واقع ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے لوگ خوف کے عالم میں اسٹیشن سے باہر بھاگ رہے تھے۔ واضح رہے کہ واشنگٹن کا مرکزی ریلوے اسٹیشن مضافاتی ٹرینوں کی آمد ورفت اور دارالحکومت کو ملانے والی میٹرو سروسز کا بھی مرکز ہے۔

TOPPOPULARRECENT