Monday , July 24 2017
Home / دنیا / بم کی دھمکی سے کینس میں فلموں کی نمائش میں تاخیر

بم کی دھمکی سے کینس میں فلموں کی نمائش میں تاخیر

کینس۔21مئی ( سیاست ڈاٹ کام) بم کی موجودگی کے خوف سے اتوار کی شام کینس میں فلموں کی نمائش تاخیر سے شروع ہوئی جس کا طویل مدت سے انتظارکیا جارہا تھا ۔ فلمی میلہ کے منتظمین اپنے چوکیداروں کو بدنام کرنا نہیں چاہتے تھے اس لئے انہوں نے فلموں کی نمائش سے قبل اس بات کو یقینی بنایا کہ یہ مکمل طور پر محفوظ رہے ۔ اس کے بعد ہی تماشائیوں کو داخلہ کی اجازت دی جائے گی ۔ کثیر تعداد میں بیچ رکھنے والے افراد داخلہ کیلئے قطار بنائے کھڑے تھے لیکن انہیں انتظار کرنے اور رکاوٹوں کو پار نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ تاہم اس اقدام کی وجہ فوری طور پر ظاہر نہیں کی گئی تھی تاہم یہ افواہ پھیل گئی تھی کہ نمائش گاہ کے مقام پرکوئی مشتبہ شئے دستیاب ہوئی ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT