Saturday , September 23 2017
Home / دنیا / بم کی دھمکی پر طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

بم کی دھمکی پر طیارہ کی ہنگامی لینڈنگ

کوالالمپور۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایک ملائشیائی ایرلائینز جس میں 34 مسافرین سوار تھے، نے سنگاپور جاتے ہوئے ہنگامی حالات میں یہاں لینڈنگ کی کیونکہ عملہ کو یہ اطلاع دی گئی تھی کہ طیارہ میں بم موجود ہے۔ طیارہ کو فوری طور پر سلطان عبدالعزیز شاہ ایرپورٹ پر اُتار لیا گیا جس سے مسافرین کو چار گھنٹوں کے طویل انتظار کی زحمت برداشت کرنی پڑی۔ طیارہ نے کل شام 7 بجکر 40 بجے سنگاپور کے لئے اُڑان بھری تھی اور تقریباً 8 بجے شام ایرپورٹ کے استقبالیہ سیکشن کو نامعلوم فون کالس موصول ہوئے جس میں مذکورہ طیارہ میں بم رکھنے کی بات کہی گئی تھی۔ یہ اطلاع فوری طور پر کے عملہ کو دی گئی اور پائلٹ نے حاضر دماغی کا ثبوت دیتے ہوئے بروقت لینڈنگ کی۔ بم اسکواڈ طلب کیا گیا تاہم پورے طیارہ کی تلاشی کے باوجود کوئی بم نہیں مل سکا۔ 30 مسافرین اور عملہ کے 4 افراد کو بعدازاں دوسرے طیارہ کے ذریعہ سنگاپور روانہ کیا گیا۔

 

امریکی بنک سسٹم پرسائبرحملے کی ایرانی منصوبہ بندی؟
واشنگٹن۔ 18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ایران اور امریکہ کے درمیان جاری سرد جنگ کے تناظر میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایران کے سائبر وار فیئر سسٹم کی جانب سے امریکی بنکوں پر سائبر حملے کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ایک مصدقہ ذریعہ نے بتایا کہ پاسداران انقلاب کے ماتحت کام کرنے والے سائبر سیکیورٹی سسٹم کی طرف سے امریکی بنک نیٹ ورک بالخصوص ’سویفٹ‘ اور دیگر مالیات اداروں کے سائبر نظام پر سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی براہ راست ہدایت پر حملوں کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ذرائع کے بموجب سائبر وار فیئر سسٹم کے ذمہ داران کو سپریم لیڈر کی جانب سے براہ راست ہدایات جاری کی گئی ہیں جن میں انہیں کہا گیا ہے کہ وہ امریکہ کی وفاقی عدالت کی طرف سے تہران کے دو ارب ڈالر کے اثاثے 9/11 حملوں میں ملوث ہونے کی پاداش میں ضبط کرنے کے فیصلے کے رد عمل میں امریکی بنکوں کے آن لائن نیٹ ورک پرحملے کریں۔

TOPPOPULARRECENT