Saturday , October 21 2017
Home / سیاسیات / بنارس ہندو یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ قبول کرنے سے وزیراعظم کا انکار

بنارس ہندو یونیورسٹی کی اعزازی ڈاکٹریٹ قبول کرنے سے وزیراعظم کا انکار

نئی دہلی ۔ 18 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی نے بنارس ہندو یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری حاصل کرنے سے انکار کردیا۔ انہوں نے ایسی ڈگریاں قبول نہ کرنے کی اپنی پالیسی کا حوالہ دیا کہ وہ ایسی کوئی بھی اعزازی ڈگری قبول نہیں کریں گے۔ سرکاری ذرائع کے بموجب نریندر مودی 22 فبروری کو بنارس ہندو یونیورسٹی کا دورہ کریں گے اور اس کے جلسہ تقسیم اسناد میں شرکت بھی کریں گے جس کے دوران یونیورسٹی نے تجویز پیش کی تھی کہ انہیں قانون کی اعزازی ڈاکٹریٹ کی ڈگری دی جائے۔ بنارس ہندو یونیورسٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تجویز پیش کی گئی ہے کہ ایل ایل بی ڈاکٹر آف لاز (اعزازی ڈگری) مودی کو عطا کی جائے تاکہ بحیثیت ’’موجد، مصلح اور عوامی خدمات اور حکمرانی میں ایک ممتاز قائد‘‘ کی خدمات کو تسلیم کیا جائے۔ یونیورسٹی نے کہا کہ یہ پہلی مرتبہ نہیں ہے کہ مودی نے ایسی ڈاکٹریٹ کی ڈگری قبول کرنے سے انکار کردیا کیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT