Thursday , May 25 2017
Home / جرائم و حادثات / بنجارہ ہلز میں نوجوان کی خودکشی

بنجارہ ہلز میں نوجوان کی خودکشی

حیدرآباد /15 فروری ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک نوجوان کی خودکشی کا واقعہ پیش آیا ۔ تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان ذہنی تناؤ کا شکار تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 20 سالہ عبداللہ نواز بیگ جو خواجہ نگر بنجارہ ہلز علاقہ کا ساکن تھا ۔ سٹی سنٹر میں ملازمت کرتا تھا ۔ گذشتہ 2 سال سے عبداللہ سٹی سنٹر میں ملازمت کر رہا تھا ۔ تاہم گذشتہ 8 روز سے وہ کام پر نہیں جارہا تھا ۔ جس نے انتہائی اقدام کرتے ہوئے کل رات پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT