Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / بنجارہ ہلز میں وہائٹ ٹاپنگ روڈ کا کام

بنجارہ ہلز میں وہائٹ ٹاپنگ روڈ کا کام

آج سے ایک ہفتہ تک ٹریفک تحدیدات‘ سٹی ٹریفک پولیس کا اعلان
حیدرآباد۔9اگست ( این ایس ایس ) حیدرآباد سٹی ٹریفک پولیس نے روڈ نمبر 10بنجارہ ہلز میں تجرباتی بنیاد پر ڈالی جانے والی روڈ وہائیٹ ٹاپنگ کے پیش نظر ٹریفک تحدیدات کا اعلان کیا ہے ۔ زہرہ نگر روڈ نمبر 10بنجارہ ہلز روڈ نمبر 10 جنکشن ( اے این آر جنکشن ) بنجارہ ہلز پر تقریباً ایک کیلو میٹر تک ٹریفک تحدیدات عائد رہیں گے جبکہ اے این آر جنکشن تا روڈ نمبر 1/10 بنجارہ ہلز سے زہرہ نگر ‘ بنجارہ ہلز کی ایک جانب وہائیٹ ٹاپنگ مکمل کرلی گئی ہے تاہم دوسری جانب کام کا آغاز کیا جارہا ہے ۔دوسری جانب سڑک جو کہ تحدیدات کے تحت آئیں گی وہ کینسر ہاسپٹل تا روڈ نمبر 1/10 ( اے این آر جنکشن ) ‘ بنجارہ ہلز شامل ہیں تاہم دوسری جانب ٹریفک بحال رہے گی ۔ ٹریفک پولیس نے روڈ کی تعمیر کے پیش نظر کینسر ہاسپٹل تا روڈ نمبر 10بنجارہ ہلز کے درمیان ٹریفک تحدیدات کا اعلان کیا ہے جہاں سے ٹریفک آمد و رفت پر پابندی عائد رہے گی ۔ ایسی ٹریفک جو کہ جوبلی ہلز چک پوسٹ ( این ٹی آر بھون جنکشن سے آئے گی اس کو روڈ نمبر 10 ( زہرہ نگر ) بنجارہ ہلز جانے کی اجازت دی جائے گی جبکہ روڈ نمبر 2‘ 12اور بنجارہ ہلز سے ٹریفک کا رُخ موڑ دیا جائے گا ۔ اس طرح فلم نگر اور بی وی پی سے آنے والی ٹریفک کو روڈ نمبر 10 سے آمد و رفت کی اجازت نہیں رہے گی ۔ یہاں کی ٹریفک کے رُخ کو بنجارہ ہلز روڈ نمبر 2‘ 12 اور 14کی جانب موڑ دیا جائے گا ۔ ایسے مکین جو کہ کینسر ہاسپٹل تا زہرہ نگر کے ہوں انہیں متبادل راستہ یعنی براہ نندی نگر روڈ نمبر 7 اور 8بنجارہ ہلز سے اپنے مقام کو پہنچنے کی اجازت رہے گی ۔ اسی طرح روڈ نمبر 9/10 جنکشن ‘ کینسر ہاسپٹل ‘ روٹری ‘ زہرہ نگر جنکشن کی سڑک کو 9تا 15 اگست یعنی ایک ہفتہ تک بند کردیا جائے گا ۔ روڈ نمبر 7سے آنے والی ٹریفک کو 9/10 جنکشن سے موڑ کر بنجارہ ہلز 7 ‘ 8 اور 14 کے متبادل راستہ سے جانے کی اجازت رہے گی ۔ سٹی ٹریفک پولیس نے ٹریفک اور عوام الناس سے خواہش کی کہ وہ اپنی منزل تک پہنچنے کیلئے مقرر کردہ متبادل راستہ اختیار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کے تحدیدات میں تعاون کریں ۔

TOPPOPULARRECENT