Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / بنجارہ ہلز کے اسکول میں دو کمسن طلبہ میںجھگڑا ایک فوت

بنجارہ ہلز کے اسکول میں دو کمسن طلبہ میںجھگڑا ایک فوت

حیدرآباد۔ 18 جولائی (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز علاقہ میں خانگی اسکول میں دو کمسن بچوں کے درمیان جھگڑے کے بعد ایک طالب علم کی موت واقع ہوجانے کے کیس میں پولیس کو شواہد اکٹھا کرنے میں دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 16 جولائی ہفتہ کو پیش آئے اس واقعہ میں دوم جماعت کے طالب علم ابراہیم کی موت واقع ہوگئی۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں یہ پتہ لگایا ہے کہ جھگڑے کے دوران متوفی ابراہیم کے نازک عضو پر گہرا زخم آیا تھا جس کے سبب اس کی موت واقع ہوگئی۔ بنجارہ ہلز پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کرکے تحقیقات کی غرض سے اسکول میں نصب کردہ سی سی ٹی وی کیمروں کی ریکارڈنگ کا تجزیہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں مایوسی کا سامنا کرنا پڑا چونکہ واقعہ کے دوران اسکول کے احاطہ میں برقی مسدود تھی۔ پولیس نے ابراہیم کو زدوکوب کرنے والے 8 سالہ طالب علم سے پوچھ تاچھ کی ہے لیکن اہم شواہد اکٹھا ہونے پر اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پولیس اس کیس میں احتیاط سے کام لے رہی ہے کیونکہ متوفی اور ملزم دونوں کمسن ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT