Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / بندرا اور گنگن ناکام ، ہاکی ٹیم کو بھی شکست

بندرا اور گنگن ناکام ، ہاکی ٹیم کو بھی شکست

ریوڈی جنیرو ۔ 9 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ابھینو بندرا ریوو اولمپکس میں ہندوستان کو پہلا میڈل دلوانے میں ناکام ہوئے جیسا کہ وہ برونز میڈل کے حصول میں 0.1نشان کے ذریعہ پیچھے رہے ۔ متواتر پانچویں اور آخری مرتبہ اولمپکس میں ہندوستان کی نمائندگی کررہے بندرا کو چوتھا مقام حاصل ہوا ہے ۔ 10 میٹر ایررائفل شوٹ میں بندرا محض قریبی فرق سے میڈل حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائے ہیں، جیسا کہ یہاں آج ڈیووڈورو میں اولمپک شوٹنگ سنٹر شائقین سے بھرا ہوا تھا ۔ علاوہ ازیں لندن اولمپکس میں برونز میڈل حاصل کرنے والے گگن نارنگ بھی کامیاب نہیں ہوپائے ۔ بندرا سے ہندوستان کو میڈلس کی اُمیدیں تھیں کیونکہ 2008ء بیجنگ اولمپکس میں انھوں نے ہندوستان کیلئے سنہری کامیابی حاصل کی تھی لیکن آج یہاں مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجے جب مقابلوں کا آغاز ہورہا تھا اس سے عین قبل وہ اپنی گن کے ساتھ کرسی پر سے نیچے گرے اور گن کو بھی نقصان پہونچا ، لیکن اس واقعہ کو بہانہ بناکر اپنی ناکامی پر انھوں نے تبصرہ نہیں کیا ، بلکہ بین الاقوامی نشانہ بازی سے اپنی سبکدوشی کا اعلان کردیا ہے ۔ بیجنگ اولمپک 2008 ء میں ہندوستان کیلئے گولڈ میڈل حاصل کرنے والے بندرا نے یہاں ناکامی کے بعد کہا کہ انھوں نے سبکدوشی کا فیصلہ لے لیا ہے اور وہ اپنے فیصلہ سے دستبردار نہیں ہوں گے ۔ انھوں نے مزید کہا کہ ٹوکیو 2020ء میں شرکت سے متعلق انھوں نے کہا کہ وہ اگر کوئی انھیں صحافی کی ملازمت فراہم کرے تو وہ آئندہ اولمپک میں بحیثیت صحافی شرکت کریں گے ۔ ہندوستان کیلئے آج کا دن بھی مایوس کن رہا جیسا کہ ہاکی میں ہندوستانی ٹیم نے آخری لمحات میں حریف ٹیم کو گول بنانے کا موقع فراہم کرنے کی عادت کو برقرار رکھتے ہوئے جرمنی کے خلاف پول بی میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-1 کی شکست برداشت کی ۔

TOPPOPULARRECENT