Monday , March 27 2017
Home / شہر کی خبریں / بندلہ گوڑہ سڑک پر موٹر گاڑیوں کی رفتار پر کنٹرول کے میکانزم کی ضرورت

بندلہ گوڑہ سڑک پر موٹر گاڑیوں کی رفتار پر کنٹرول کے میکانزم کی ضرورت

سی سی کیمرے کی تنصیب بھی لازمی ، شادی خانوں کی کثرت سے ٹریفک نظام درہم برہم
حیدرآباد۔16فروری(سیاست نیوز) بندلہ گوڑہ سڑک جو کبھی شہر کا مضافاتی علاقہ ہوا کرتی تھی اب شہر کی مصروف ترین سڑکوں میں شمار کی جانے لگی ہے ۔چندرائن گٹہ چوراہے سے بندلہ گوڑہ کی سمت جانے والی سڑک کو محفوظ بنانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ اس سڑک پر موٹر گاڑیوں کی رفتار پر کنٹرول کے میکانزم کے ساتھ ساتھ سی سی ٹی کیمروں کی تنصیب عمل میںلائی جائے کیونکہ شہر کی یہ سڑک شادی خانو ںکے سبب رات کے اوقات میں انتہائی مصروف سڑک بنتی جا رہی ہے اور رات کے اوقات میں لاریوں کی بے ہنگم ٹریفک کے سبب اس سڑک پر حادثات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اسی لئے ضروری ہے کہ اطراف و اکناف کے علاقوں کے شہریوں اور بچوں کے علاوہ راہگیروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے اقدامات کئے جائیں۔بندلہ گوڑہ کی اس سڑک کو انر رنگ روڈ قرار دیا گیا ہے لیکن موجودہ آبادیوں اور سڑک کی مصروف صورتحال کو دیکھتے ہوئے یہ قطعی نہیں کہا جا سکتا ہے کیونکہ بسا اوقات اس مصرورف ترین سڑک پر ٹریفک جام کے مسائل بھی پیدا ہونے لگے ہیں اور سہ پہر کے وقت محکمہ ٹریفک پولیس کو سڑک کے کنارے موجود ٹھیلہ بنڈی رانوں اور گاڑیاں پارک کرنے والوں کو گاڑیاں ہٹانے کیلئے کہتے دیکھا جا رہا ہے جس سے اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ شہر کے وسعت حاصل کرجانے کے بعد اس علاقہ میں ٹریفک کے بہاؤ میں بھی اضافہ ہونے لگا ہے۔رات کے وقت اس سڑک پر شادی خانوں کے سبب ٹریفک کا سلسلہ جاری رہنے لگا ہے۔بتایاجاتا ہے کہ محکمہ پولیس کی جانب سے ان شادی خانوں کے خلاف کاروائی کے متعلق منصوبہ بندی کی جا رہی ہے جن کے اندرونی حصہ میں پارکنگ نہیں ہے کیونکہ شادی خانوں کے باہر کی جانے والی پارکنگ کے سبب بھی حادثات رونما ہونے کے خدشات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے علاوہ ازیں محکمہ پولیس نے مجلس بلدیہ عظیم تر حیدرآباد کے عہدیداروں سے خواہش کی کہ مغل کالج بندلہ گوڑہ کے قریب جاری نالوں کے تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد ختم کیا جائے کیونکہ ان کامو ںکے سبب اس سڑک پر ٹریفک جام اور غفلت کے سبب حادثات پیش آرہے ہیں۔بتایا جاتا ہے کہ مقامی عوام نے بھی اس سڑک کو محفوظ بنانے کی درخواست دی ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT