Thursday , September 21 2017
Home / دنیا / بندوق برداروں کے ہاتھوں 2ملازمین پولیس ہلاک

بندوق برداروں کے ہاتھوں 2ملازمین پولیس ہلاک

اسلام آباد ۔ 11جون ( سیاست ڈاٹ کام ) کم ازکم دو ملازمین پولیس آج نامعلوم بندوق برداروں کے ہاتھوں پاکستان کے شورش زدہ صوبہ بلوچستان میں جو افغانستان کی سرحد سے متصل ہے ‘ ہلاک کردیئے گئے ۔ موٹر سیکل سوار حملہ آوروں نے پولیس کی ایک چوکی کو کوئٹہ میں اپنے حملہ کا نشانہ بنایا تھا ۔ ایک ملازم پولیس برسرموقع ہلاک اور دیگر 2 زخمی ہوگئے ۔ بعدازاں ایک زخمی نے دواخانہ میں دم توڑ دیا ۔ پولیس نے مضافاتی علاقہ میں اس واقعہ کے بعد خاطیوں کی گرفتاری کیلئے مہم شروع کردی ہے ۔ فوری طور پر حملہ کی ذمہ داری کسی گروپ نے قبول نہیں کی ۔

TOPPOPULARRECENT