Tuesday , August 22 2017
Home / ہندوستان / بندھوا مزدوری ختم کرنے ٹاسک فورس کے قیام کا مطالبہ : اگنی ویش

بندھوا مزدوری ختم کرنے ٹاسک فورس کے قیام کا مطالبہ : اگنی ویش

بھوپال 15 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام) معروف سماجی کارکن اور بندھوا مکتی مورچہ کے قومی صدر سوامی اگنی ویش نے مطالبہ کیا کہ بندھوا مزدوری کے خاتمہ کیلئے ایک خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جانی چاہئے۔ اگنی ویش نے یہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بندھوا مزدوری کا نظام آزادی کے 70 سال بعد بھی ملک میں رائج ہے ۔ یہ سب کچھ مدھیہ پردیش حکومت کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے ۔ لوگوں کو خود ان کی اراضیات پر بندھوا مزدور کی طرح کام کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے ۔ یہ سلسلہ 20 – 25 سال سے جاری ہے ۔ یہاں دولت مند افراد اپنے مفادات کیلئے سب کچھ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے بندھوا مزدور کی طرح کام کرنے والے سینکڑوں افراد کی فہرست گنا ضلع کلکٹر کو دی ہے ۔ اس سلسلہ میں انہوں نے چیف منسٹر مدھیہ پردیش شیوراج سنگھ چوہان کو بھی مکتوب روانہ کیا ہے ۔ کئی مرتبہ انہوں نے ایسا کیا ہے لیکن ابھی تک اس پر کوئی تبادلہ خیال نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس مسئلہ پر کل تقریبا 1000 قبائلی مزدور بھوپال میں ریلی کا اہتمام کرینگے ۔ اس کے بعد نیلم پارک پر سٹ ان احتجاج کیا جائیگا ۔

TOPPOPULARRECENT