Tuesday , May 23 2017

بند سنک

کچن میں برتن دھوتے ہوئے اکثر دیکھا ہے کہ سنک میں پانی جمع ہوجاتا ہے اور نالی میں تنکے ڈال کر لوگ پانی نکالتے ہیں ۔ ہوتا یوں ہے کہ سبزیاں ، گوشت اور چکنے برتن دھوتے ہوئے بہت سے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے نالی کے اندر جاکرا سے تنگ کردیتے ہیں ۔ اس کا آسان اور آزمودہ ٹوٹکا یہ ہے کہ کپڑے دھونے والا سوڈا جو بہت ہی سستا مل جاتاہے وہ ایک بڑا چمچ بھر کر نالی کے سوراخوں کے اوپر رکھیں اور پانی اُبال کر اُبلتے ہوئے پانی کو سوڈے پر ڈالیں ۔ تمام نالی صاف ہوجائے گی اور سنک میں برتن دھوتے ہوئے پانی جمع نہیں ہوگا ۔دوسرا طریقہ یہ ہے کہ ایک پالی سرکہ نالی میں ڈالیں اور پھر اوپر کھولتا ہوا پانی ڈالیں مگر سرکہ مہنگا ہوتا ہے لہذا سوڈے جیسی سستی شئے سے جب مقصد حل ہوسکتا ہے تو پھر سرکہ ضائع کیوں کریں ۔ گھر میں ہمیشہ پاو یا آدھ کلو کپڑے دھونے والا سوڈا منگواکر رکھیں ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT