Wednesday , August 23 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بند کو کامیاب بنانے ضلع کانگریس کے اقدامات

بند کو کامیاب بنانے ضلع کانگریس کے اقدامات

صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان کا اجلاس سے خطاب
نظام آباد:9؍ اکتوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ریاستی حکومت کسان دشمن پالیسی اور خودکشی کے امواتوں کی روک تھام اور کسانوں میں اعتماد بحال کرنے کی غرض سے کل منعقدہ بند کو بڑے پیمانے پر کامیاب بنانے کیلئے ضلع کانگریس کی جانب سے بڑے پیمانے پر اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار صدر ضلع کانگریس طاہر بن حمدان آج ٹائون کانگریس کی جانب سے منعقدہ اجلاس میں مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ مسٹر طاہر بن حمدان نے کہا کہ یوتھ کانگریس سیوادل، این ایس یو آئی اور کانگریس قائدین کی جانب بند کی کامیابی میں سرگرم رول ادا کرتے ہوئے بند کو کامیاب بنانے کی خواہش کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ہتھیلی میں جنت دکھانے کے اعلانات کرتے ہوئے اقتدار پر آنے کے بعد اس سے انحراف کرنے کی وجہ سے کسان خودکشی کی طرف مائل ہورہے ہیں جس کی وجہ سے اپوزیشن جماعتیں اسمبلی میں حکومت کے خلاف آواز اٹھانے کی صورت میں اپوزیشن کی آواز کو دباتے ہوئے اجلاس سے باہر کردیا کسانوں کی ہمت افزائی اور اعتماد کی بحالی کیلئے کل منعقدہ بند میں بڑے پیمانے پر حصہ لیتے ہوئے بند کو کامیاب بنانے کیلئے صبح 6 بجے سے بس اسٹانڈ کے روبرو دھرنا شروع کیا جائیگا۔ مسٹر طاہر بن حمدان نے کہا کہ پرانہیتا چیوڑلہ کے مسئلہ پر بھی 11؍ اکتوبر کے روز پرانہیتا چیوڑلہ اسکیم کے ڈائزن کی تبدیلی کے خلاف کانگریس کے زیر اہتمام بنولہ سے پدیاترا کی جارہی ہے جس میں قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر ، قائد مقننہ کے اپوزیشن لیڈر جانا ریڈی، اراکین اسمبلی، ایم ایل سیز، ضلع کے قائدین اس پدیاترا میں شرکت کررہے ہیں لہذا اس پدیاترا کو کانگریس کارکن یقینی بناتے ہوئے بڑے پیمانے پر حصہ لینے کی اپیل کی۔ اس اجلاس میںکانگریس میونسپل فلور لیڈر ایم اے قدوس، ٹائون کانگریس صدر کیشو وینو، پی سی سی سکریٹری این رتناکر، سابق صدر ضلع کانگریس جی گنگادھر، نائب صدر ضلع کانگریس محمد فیاض الدین و دیگر بھی موجود تھے۔

TOPPOPULARRECENT