Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / بند کی تائید کرنے سی پی آئی کی عوام سے اپیل

بند کی تائید کرنے سی پی آئی کی عوام سے اپیل

راجمنڈری 27 نومبر ( این ایس ایس) 28 نومبر کیلئے معلنہ بھارت بند کی تائید کرنے عوام سے اپیل کرتے ہوئے سی پی آئی نے کہا کہ یہ احتجاج بڑے کرنسی نوٹوں کا چلن بند کئے جانے کے خلاف کیا جارہا ہے ۔ سی پی آئی کے قومی لیڈر ڈاکٹر کے نارائنا نے کہا کہ بی جے پی قائدین کے حقیقی چہرے اسی وقت سامنے آئیں گے جب ان کے بینک اکاؤنٹس کے گذشتہ تین ماہ کی معاملتوں کا جائزہ لیا جائیگا ۔ یہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے نارائنا نے الزام عائد کیا کہ وزیراعظم نے صرف کارپوریٹس اور بڑے تاجروں کا تحفظ کرنے بڑے کرنسی نوٹوں کا چلن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT