Friday , September 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بنچ پر زچگی کے بعد نومولود بچہ فوت کھمم میں واقعہ

بنچ پر زچگی کے بعد نومولود بچہ فوت کھمم میں واقعہ

حیدرآباد 10 ستمبر ( پی ٹی آئی ) ایک نو مولود بچہ ضلع کھمم کے ایک سرکاری دواخانہ کے ’ بنچ ‘ سے گر کر فوت ہوگیا جس پر اس کا جنم ہوا تھا ۔ نومولود کے والدین نے الزام عائد کیا کہ یہ میڈیکل اسٹاف کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوا ہے جبکہ اسٹاف نے بچہ کی والدہ کو ایک بیڈ فراہم کرنے سے انکار کردیا تھا ۔ دواخانہ کے حکام نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔ 20 سے زائد عمر والی ایک خاتون کو جو پلے گوڈیم سے تعلق رکھتی تھی کل شام دواخانہ منتقل کیا گیا تھا ۔ اس کے شوہر این راجیا نے یہ بات بتائی ۔ اس نے ادعا کیا کہ ڈاکٹرس نے ان سے کہا کہ خاتون کی زچگی میں ابھی وقت ہے اور اس کیلئے بیڈ الاٹ نہیں کیا تھا ۔ ماں نے میڈیا کو بتایا کہ ہم کو بیڈ نہیں دیا گیا اور ہم باہر بیٹھے رہے ۔ جب اس خاتون کو نصف شب کے وقت درد شروع ہوا تو اس نے اسی بنچ پر بچہ کو جنم دیدیا اور یہ بچہ بنچ سے گرکر فوت ہوگیا ۔ اس وقت کوئی ڈاکٹرس دستیاب نہیں تھے ۔ تاہم کھمم سرکاری دواخانہ کے سپرنٹنڈنٹ مدن سنگھ نے ان الزامات کی تردید کی اور کہا کہ یہ جوڑا اور اس کے افراد خاندان جھوٹا الزام عائد کر رہے ہیں اور یہ قبل از وقت زچگی کا مسئلہ ہے کیونکہ خاتون کا حمل آٹھ ماہ کا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرس کی جانب سے کوئی غلطی نہیں کی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT