Friday , September 22 2017
Home / جرائم و حادثات / بنڈلہ گوڑہ میں سڑک حادثہ ، کمسن لڑکا شدید زخمی

بنڈلہ گوڑہ میں سڑک حادثہ ، کمسن لڑکا شدید زخمی

حیدرآباد /24 اگست ( سیاست نیوز ) بنڈلہ گوڑہ کے علاقہ میں رات دیر گئے خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا ۔ ایک تیز رفتار خانگی بس نے کمسن لڑکے کو روند ڈالا ۔ اس حادثہ میں شدید زخمی 13 سالہ سید حامد کی حالت تشویش ناک حالت بتائی گئی ہے ۔ تاہم پولیس مائیلاردیوپلی نے اس بس کا پتہ چلالیا ہے ۔ جس نے حامد کو روند دیا تھا ۔ اس حادثہ میں حامد کا ایک پیر اور ایک ہاتھ مکمل طور پر ناکارہ ہوچکا ہے ۔ حادثہ کے مقام پر دلخراش مناظر کو لیکر عوام برہم ہوگئے ۔ پولیس فوری کارروائی کرتے ہوئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے بس کا پتہ چلالیا جو والو بس بتائی گئی ہے ۔ تاہم بس اور نہ ہی بس کا ڈرائیور گرفتار ہوا ہے ۔ لڑکے کے والد سید احمد جو پیشہ سے آٹو ڈرائیور ہیں نے بتایا کہ سید حامد انکا بڑا لڑکا ہے ۔ جو اپنے ننہیال واقع وٹے پلی آرہا تھا ۔ سید احمد شاہین نگر کے ساکن ہیں ۔ انہوں نے پولیس سے بس اور ڈرائیور کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ پولیس نے اس سلسلہ میں والو بس نمبر TS12-UA-6779 اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT