Monday , October 23 2017
Home / دنیا / بنکاک میں ہندوپاک بات چیت کا امریکہ نے خیرمقدم کیا

بنکاک میں ہندوپاک بات چیت کا امریکہ نے خیرمقدم کیا

واشنگٹن ۔ 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے بنکاک میں ہندوپاک کے قومی سلامتی مشیران سطح کی بات چیت کا خیرمقدم کیا ہے اور ایک انتہائی اہم بیان دیا ہیکہ ہندوپاک کے درمیان اگر دو اچھے پڑوسی ممالک کی طرح تعلقات خوشگوار ہوجائیں تو نہ صرف دونوں ممالک کیلئے بلکہ خطہ کیلئے بھی انتہائی فائدہ مند ثابت ہوگا۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ ترجمان نے کہا کہ ہمیں جب سے یہ رپورٹ ملی ہے کہ ہندوپاک کے قومی سلامتی مشیران کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، ہمارے لئے یہ ایک انتہائی اطمینان بخش بات ہے۔ ہندوپاک اگر اپنے مسائل اور کشیدگی کم کرنے کیلئے کوئی مثبت قدم اٹھاتے ہیں تو ہم ہمیشہ ان کے ساتھ تعاون کرتے رہیں گے کیونکہ خطہ میں پائیدار امن کیلئے دونوں ممالک کے تعلقات خوشگوار ہونا بیحد ضروری ہے۔ مذاکرات کا سلسلہ چار گھنٹوں تک جاری رہا جس میں ہندوپاک کے قومی سلامتی مشیران نے انتہائی دلچسپی سے حصہ لیا۔ امریکہ نے جاریہ ہفتہ پاکستان کی جانب سے ’’ہارٹ آف ایشیا‘‘ اجلاس کے انعقاد پر بھی پاکستان کو مبارکباد دی جہاں دیگر قائدین کے علاوہ وزیرخارجہ ہند سشماسوراج اور صدر افغانستان اشرف غنی بھی شرکت کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT