Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / بنکوں میں 8 ہزار سے زائد آفیسرس کے تقررات

بنکوں میں 8 ہزار سے زائد آفیسرس کے تقررات

دکن ریڈیو 107.8 یف ایم پر ایم اے حمید کے سوال جواب نشر
حیدرآباد ۔ 10 ۔ اگست : ( سیاست نیوز ) : ملک کے 27 قومیائے گئے Nationalised بنکوں میں پروبہیشنری آفیسرس کے 8 ہزار جائیدادوں پر تقررات کے لیے آئی بی پی ایس کے مسابقتی امتحان میں شرکت کے لیے آن لائن فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ 13 اگست ہے اور امتحان کمپیوٹر پر مبنی ہوتا ہے ۔ اس کے لیے کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں ان معلومات کو دکن ریڈیو 107.8 یف ایم کے راست نشریہ پروگرام میں ایم اے حمید نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا اور بتلایا کہ انسٹی ٹیوٹ آف بنکنگ پرسنل سلیکشن سال میں دو دفعہ مشترکہ تحریری امتحان منعقد کرتا ہے جس کے ذریعہ بنک کلرک اور پروبہیشنری آفیسس کے مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات ہوتے ہیں ۔ سوالات مس منجو آر جے نے کیا ۔ دن بھر ریکارڈ کئے گئے سوالات کے علاوہ دوران پروگرام پوچھے جانے والے سوالات کو شامل کیا گیا ۔ اسٹوڈیو میں جرنلزم کی طالبہ شردھا نے سوالات میں معاونت کی ۔ پروگرام کو محمد منیر نے مرتب کیا ۔ زاہد فاروقی ریڈیو اسٹیشن منیجر اور فہیم انصاری ترتیب کار تھے ۔ آخر میں منجو نے شکریہ ادا کیا ۔۔

TOPPOPULARRECENT