Saturday , August 19 2017
Home / اضلاع کی خبریں / بنک صارفین کیلئے شعور بیداری مہم

بنک صارفین کیلئے شعور بیداری مہم

سرپور ٹاون ۔ 18۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاؤن مستقر ایس بی ایچ بنک میں 17 فبروری کے روز سرپور ٹاؤن سب انسپکٹر آف پولیس راماراؤ اور ایس بی ایچ بنک مینجر سندیپ نے ملکر ایس بی ایچ بینک صارفین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کچھ دنوں سے بنک صارفین کو نہ معلوم لوگوں کی جانب سے بینک اور ATM کھاتہ کے تفصیلات کے بارے میں جانکاری کی جاری ہیں اور بنک صارفین کو گمراہ کرتے ہوئے بنک صارفین کے کھاتہ میں سے رقم کو غبن اور نکلا جارہا ہے اس لئے آج یہ اجلاس اور پروگرام کو انعقاد کرنے کا اہم مقصد ہے کہ کوئی بھی آپ سے بنک کے کھاتہ اور ATM کے بارے میں اے ٹی ایم پن کوڈ جاننے کی کوشش کرنے پر نہیں بتایا جائے ۔ کیونکہ کوئی بھی بنک ملازمین اور بنک عہدیداروں کی جانب سے کھاتہ دار اور بنک صارفین کی تفصیلات حاصل نہیں کئے جائیں گے ۔ اس لئے اپنے اپنے بنک کے کھاتہ کے تفصیلات اور اے ٹی ایم کے تفصیلات کسی کو بھی نہیں بتانے کا مشورہ دیا گیا اور نہ معلوم لوگوں کی جانب سے غیرضروری فون کال کرنے سے متعلق ، تفصیلی شعور بیداری مہم چلائی گئی ۔ اس لئے نہ معلوم لوگوں کے فون کالس اور گمراہ کرنے والے لوگوں سے ہوشیار رہنے کا بنک صارفین اور عوام کو مشورہ دیا گیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ بنک مینجر محمد رفیق کے علاوہ عوام کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT