Tuesday , October 24 2017
Home / شہر کی خبریں / بنک ملازمین کی 29 جولائی کو ایک روزہ کل ہند ہڑتال

بنک ملازمین کی 29 جولائی کو ایک روزہ کل ہند ہڑتال

حیدرآباد ۔ 12 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : بنکنگ شعبہ میں اصلاحات کے نام پر مرکزی حکومت کی جانب سے عوامی شعبہ کے بنکوں کو خانگیانے کے اقدام کے خلاف احتجاجاً بنک ملازمین اور عہدیدار 29 جولائی کو ایک روزہ کل ہند ہڑتال کریں گے ۔ بنک ملازمین اور عہدیداروں کی تمام یونینس کی کوارڈنیٹنگ کمیٹی ، یونائٹیڈ فورم آف بنک یونینس کے کل یہاں منعقدہ اجلاس میں اس ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے اور کہا گیا کہ حکومت کی جانب سے کئے جارہے تمام اقدامات کا مقصد بنکنگ شعبہ کو خانگیانے کا ہے اور اسے کارپوریٹ گھرانوں اور بڑے بزنسمین کے کنٹرول میں دینا ہے ۔ پی وینکٹ رامیا ، جنرل سکریٹری ، بنک ایمپلائز فیڈریشن آف انڈیا ( اے پی اور تلنگانہ ) نے یہ بات کہی ۔۔

TOPPOPULARRECENT