Wednesday , October 18 2017
Home / شہر کی خبریں / بنک میں نقلی کرنسی جمع کرنے کی کوشش ایک شخص کو جیل

بنک میں نقلی کرنسی جمع کرنے کی کوشش ایک شخص کو جیل

حیدرآباد /14 مارچ ( سیاست نیوز ) آر بی آئی کی کرنسی نوٹوں کو جمع کرنے کے بجائے سی بی آئی ( چلڈرنس بنک آف انڈیا ) کی کرنسی نوٹوں کو بنک میں جمع کرنا ایک شخص کیلئے مہنگا ثابت ہوگیا ۔ جو اب اپنی دوکان میں وقت گذارنے کے بجائے جیل میں وقت بتائے گا ۔ یہ واقعہ شہر کے نواحی علاقہ ملکاجگیری میں پیش آیا جہاں پولیس نے 39 سالہ سید نامی شخص کو گرفتار کرتے ہوئے جیل منتقل کردیا جو بنک میں سی بی آئی کی کرنسی کو جمع کرنے کی کوشش کر رہا تھا ۔ بنک عملہ اس وقت حیرت کا شکار ہوگیا جب بچوں کے کھیل میں استعمال میں آنے والی کرنسی نوٹوں کی جانچ کی گئی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق ان کرنسی نوٹوں کی پہچان مشکل تھی ۔ تاہم بنک کے ذمہ داروں نے اسے جانچ لیا اور فوراً پولیس کو اطلاع دی ۔ سید پیشہ سے اسٹیشنری کی دوکان چلاتا تھا اور اس کا مکان بھی دوکان کے اوپر حصہ میں ہے ۔ یہ شخص اکثر اپنی دوکان کا سامان بیگم بازار کے علاقہ سے لایا کرتا ہے ۔ ان دنوں بچوں کے کھیل کود میں استعمال کیلئے تیار کردہ کرنسی فوٹو کو جس پر چلڈرنس بنک آف انڈیا لکھا ہوا ہوتا ہے ۔ سید نے اسے زائد مقدار میں لے لیا اور تقریباً 9.19 لاکھ روپئے کی نقلی بچوں کے کھیل میں استعمال کی جانے والی کرنسی نوٹوں کو آلہ آباد بنک میں جمع کروانے کی کوشش کی جو پولیس کے ہاتھ گرفتار کرلیا گیا ۔

TOPPOPULARRECENT