Tuesday , May 30 2017
Home / شہر کی خبریں / بنک کھاتہ دار نے منیجر کی پٹائی کردی

بنک کھاتہ دار نے منیجر کی پٹائی کردی

حیدرآباد ۔ 16 ڈسمبر (سیاست نیوز) نوٹ بندی سے پریشان عوام کی برہمی اب کھل کر منظرعام پر آنے لگی ہے۔ دھوکہ بازوں کی جانب سے اکاؤنٹ سے نقد رقم ہڑپ لینے کی شکایت کیلئے پہنچنے والے ایک بینک کھاتہ دار نے منیجر کی پٹائی کردی۔ تفصیلات کے بموجب نیاپل اسٹیٹ بینک آف حیدرآباد کے ایک کھاتہ دار محمد سلیم نے آج اپنے بینک منیجر ڈی سوریہ پرکاش سے رجوع ہوکر ان کے اکاؤنٹ سے آن لائن دھوکہ بازوں کی جانب سے 25 ہزار روپئے رقم دھوکہ دہی کی ایک شکایت درج کروائی، لیکن بینک منیجر نے سلیم کو یہ بتایا کہ وہ اس سلسلہ میں کوئی مدد نہیں کرسکتے ہیں اور انہوں نے مشورہ دیا کہ وہ سائبر کرائم پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت درج کروائیں۔ اکاؤنٹ سے رقم ہڑپ لئے جانے میں پریشان محمد سلیم نے بینک منیجر سے مبینہ طور پر بحث و تکرار کی اور کچھ ہی دیر میں دونوں کے درمیان لفظی جھڑپ ہوگئی۔ بتایا جاتا ہیکہ محمد سلیم کے دو بھائی محمد عبداللہ اور محمد احمد نے بھی بینک منیجرکی پٹائی کردی اور بینک میں کشیدگی پھیل گئی۔ بینک عملہ نے میرچوک پولیس کو طلب کرلیا جس کے نتیجہ میں مذکورہ تین افراد کو حراست میں لیکر پولیس اسٹیشن منتقل کرتے ہوئے ان کے خلاف تعزیرات ہند کے مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے انہیں عدالت میں پیش کیا گیا۔ واضح رہے کہ نوٹوں کی منسوخی کے بعد ملک بھر میں بینکوں کے باہر قطار میں کھڑے عوام میں ناراضگی بڑھتی جارہی ہے ۔ گڑگاؤں میں بھی ایک سابق فوجی کو اپنا وظیفہ حاصل کرنے کیلئے مسلسل تین دن قطار میں کھڑا رہنا پڑا ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT