Wednesday , August 23 2017
Home / سیاسیات / بنگال انتخابات ، کانگریس کی جانب سے 75 انتخابی حلقوں کی نشاندہی

بنگال انتخابات ، کانگریس کی جانب سے 75 انتخابی حلقوں کی نشاندہی

کولکتہ 8 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس نے 75 اسمبلی حلقوں کا اعلان کردیا ہے جن میں سے 11 پر وہ انتخابی مقابلہ میں اپنے امیدوار لازمی طور پر کھڑا کرنا چاہتی ہے۔ ابتدائی تقسیم نشست انتظامات کے بموجب جو بائیں محاذ کے ساتھ کئے گئے ہیں ، کانگریس نے تاہم کہاکہ مزید 25 نشستوں کے لئے سودے بازی جاری ہے۔ 75 نشستوں کا فیصلہ کیا جاچکا ہے جہاں پر بائیں محاذ اور کانگریس کے درمیان کوئی تنازعہ نہیں ہے۔ صدر مغربی بنگال پردیش کانگریس ابھیر چودھری نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے 100 سے زیادہ نشستوں پر مقابلہ کرنے کی اپنی خواہش ظاہر کی ہے۔ جب بھی مزید پیشرفت ہو ، اِس کا اعلان کردیا جائے گا۔ 75 حلقوں کے لئے امیدواروں کے ناموں کا پارٹی ہائی کمان کی اجازت کے بعد اعلان کردیا گیا ہے۔ مغربی بنگال نے بایاں بازو محاذ میں کل 116 نشستوں کے لئے اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا تھا۔ مغربی بنگال اسمبلی میں جملہ 294 نشستیں موجود ہیں۔ مشترکہ انتخابی مہم چلانے سے صدر بایاں محاذ بمن بوس کے انکار کی خبر پر تبصرہ کرتے ہوئے صدر ریاستی کانگریس نے کہاکہ بہتر ہوتا کہ مشترکہ انتخابی مہم چلائی جاتی۔ 2011 ء کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے ترنمول کانگریس کے ساتھ اتحاد کے ذریعہ مقابلہ میں حصہ لیا تھا اور 34 سال قدیم بایاں محاذ حکومت کا تختہ اُلٹ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT