Tuesday , September 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگال سے مزید معیاری کرکٹرس پیدا ہونے چاہئیں : شاستری

بنگال سے مزید معیاری کرکٹرس پیدا ہونے چاہئیں : شاستری

کولکتہ 22 مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) سابق ٹیم انڈیا ڈائرکٹر روی شاستری نے کہا کہ یہ خیال تکلیف دہ ہے کہ بنگال سے ٹاپ کلاس کرکٹرس سورو گنگولی کے بعد ابھر کر سامنے نہیں آ رہے ہیں حالانکہ یہاں اس کھیل کے تعلق سے زبردست جذبہ ہے ۔ انہوں نے ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ زبردست دلچسپی کے باوجود انہیں حیرت ہے کہ بنگال سے زیادہ معیاری کرکٹرس سامنے نہیں آ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کا جوش و جذبہ مثالی ہے اور اس سے مزید کرکٹرس ابھر کر سامنے آنے چاہئیں۔ انہوں نے ہندوستان کے اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی کی ستائش کی اور کہا کہ وہ بہترین بیٹنگ کر رہے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ مسلسل ہندوستانی کرکٹ کی خدمت انجام دیتے رہیں گے ۔ یہ ٹیم انڈیا کیلئے بہترین ہے ۔

TOPPOPULARRECENT