Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / بنگال میں صورتحال جوں کی توں : راجناتھ

بنگال میں صورتحال جوں کی توں : راجناتھ

گربیٹا ؍ بانکورہ ۔ 6 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج کہا کہ مغربی بنگال کی صورتحال آج بھی وہی ہے جو 5 سال قبل تھی جبکہ ترنمول کانگریس تبدیلی کے نعرے لگاتے ہوئے برسراقتدار آئی تھی۔ ریاست میں کوئی صنعتی سرگرمی نہیں ہے۔ واحد صنعت جو ریاست میں پروان چڑھ رہی ہے بم سازی کے کارخانوں کی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ مغربی بنگال میں بی جے پی کو برسراقتدار لائیں جس نے اچھی حکمرانی فراہم کرنے کا تیقن دیا ہے اور مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور راجستھان میں اس نے اپنے انتخابی وعدہ کی تکمیل بھی کردی ہے۔ انہوں نے کانگریس اور بائیں بازو پر بھی تنقید کرتے ہوئے دونوں کے  اتحاد کو موقع پرست اتحاد قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT