Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / بنگال میں کانگریس کیساتھ اتحاد نہیں : برندا کرت

بنگال میں کانگریس کیساتھ اتحاد نہیں : برندا کرت

دھنباد (جھارکھنڈ) ، 18 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) رکن سی پی آئی (ایم) پولٹ بیورو برندا کرت نے آج کہا کہ ایسا کوئی امکان نہیں ہے کہ اُن کی پارٹی آنے والے مغربی بنگال اسمبلی چناؤ میں کانگریس کے ساتھ اتحاد قائم نہیں کرے گی۔ برندا نے یہاں میڈیا والوں کو بتایا کہ مغربی بنگال میں کانگریس کے ساتھ انتخابی اتحاد کے تعلق سے جو کچھ کہا جارہا ہے وہ قیاس آرائی ہے اور اس میں کوئی سچائی نہیں ہے۔ بنگال میں کانگریس کے ساتھ مل کر چناؤ لڑنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ سی پی آئی (ایم) پولٹ بیورو اسمبلی چناؤ کا سامنا کرنے والی پانچ ریاستوں میں انتخابی اتحاد کے مسئلے پر قطعی فیصلہ مناسب وقت کرے گا۔

TOPPOPULARRECENT