Sunday , April 30 2017
Home / سیاسیات / بنگال میں کانگریس ۔ کمیونسٹ اتحاد میں اختلافات

بنگال میں کانگریس ۔ کمیونسٹ اتحاد میں اختلافات

کولکتہ 14 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مغربی بنگال میں کانگریس ۔ بائیں بازو محاذ میں اختلافات منظر عام پر آگئے ہیں جبکہ کانگریس نے ریاستی اسمبلی کے مابقی بجٹ سشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے لیکن بائیں بازو کی جماعتوں نے اس کی مخالفت کی ہے ۔ کانگریس مقننہ پارٹی نے قائد اپوزیشن عبدالمنان پر حملہ کے خلاف بطور احتجاج سشن کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان پر گذشتہ ہفتے اسمبلی میں حملہ ہوا تھا جس کے بعد وہ دواخانہ میں شریک کردئے گئے ہیں۔ عبدالمنان کانگریس کے لیڈر ہیں۔ کانگریس مقننہ پارٹی کے ڈپٹی لیڈر نیپال مہاتو نے کہا کہ ہم ایسے سشن میں شرکت کیوں کریں جہاں ہم محفوظ نہیں ہیں۔ ہم اسمبلی کے باہر اپنے احتجاج کو جاری رکھیں گے ۔ بائیں بازو محاذ کے مقنہ پارٹی لیڈر سوجن چکرابورتی نے کہا کہ کمیونسٹ ارکان اجلاس میں شرکت کرینگے تاکہ حکومت کو بجٹ پر مباحث کے دوران سہولت نہ مل سکے ۔انہو ںنے کہا کہ ہم حکومت کو آسانی سے بجٹ منظور کرنے کی اجازت نہیں دینا چاہتے اس لئے ہم اجلاس میں شرکت کرینگے ۔ کانگریس نے اسپیکر کے جانبدارانہ رویہ کے خلاف اسمبلی تک مارچ کے انعقاد کا بھی اعلان کیا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT