Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / بنگال کو بجلی کا مرکز بنایا جائے گا:ریاستی وزیرچٹرجی

بنگال کو بجلی کا مرکز بنایا جائے گا:ریاستی وزیرچٹرجی

کلکتہ7مارچ(سیاست ڈاٹ کام)مغربی بنگال محکمہ برقیات نے ریاست کو پاور ہب بنانے کا ہدف مقرر کرتے ہوئے ملک و پڑوسی ممالک کو بھی بجلی سپلائی کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔ ریاستی وزیر توانائی شوبھن دیب چٹرجی نے کہا کہ ریاست میں حالیہ دنوں میں بجلی کی پیدوار میں اضافہ ہوا ہے ۔ریاستی حکومت نے بنگلہ دیش کو سرپلس پاور سپلائی کرنا شروع کردیا ہے ۔اب حکومت دیگر پڑوسی ممالک نیپال اور بھوٹان کو بھی بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ بنارہی ہے ۔اس کے علاوہ اگلے چند سالوں میں بجلی کی پیدوا ر میں اضافہ ہونا ہے ۔ریاستی وزیر نے دعویٰ کیا کہ مہاراشٹرا کے بعد بنگال بجلی پیداوار میں سرفہرست ہے اور اس کیلئے مرکز سے کوئی مدد بھی نہیں لی جاتی ۔

TOPPOPULARRECENT