Monday , September 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلورو ایف سی کیلئے تاریخی موقع آج اے ایف سی کپ فائنل

بنگلورو ایف سی کیلئے تاریخی موقع آج اے ایف سی کپ فائنل

دوحہ ، 4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلورو ایف سی کیلئے تاریخ رقم کرنے کا موقع دستیاب ہورہا ہے جیسا کہ وہ اے ایف سی کپ کے خطابی مقابلہ میں کل یہاں عراق کے ایئر فورس کلب کے ساتھ مسابقت کریں گے، اور مقصد اس براعظمی ٹائٹل کو جیتنے والا اولین انڈین فٹبال کلب بننا رہے گا۔ بنگلورو ایف سی پہلے ہی تاریخ بنا چکا ہے کیونکہ وہ اس ٹورنمنٹ کے فائنل کیلئے کوالیفائی ہونے والا پہلا بھارتی کلب ہے، جس کیلئے انھوں نے ڈیفنڈنگ چمپینس جوہر دارالتعظیم کو گزشتہ ماہ سیمی فائنلز میں مجموعی اساس پر 4-2 کے گول فرق سے شکست دی۔ 2008ء میں ڈمپو اور 2013ء میں ایسٹ بنگال سیمی فائنلز کھیلے تھے۔

TOPPOPULARRECENT