Tuesday , October 24 2017
Home / ہندوستان / بنگلورو کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات

بنگلورو کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات

بنگلورو۔/11ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) جنتا دل سیکولر اور آزاد کارپوریٹرس کی تائید سے کانگریس نے آج بنگلور میئر کا عہدہ صرف 3ووٹ کی اکثرت سے بی جے پی سے چھین لیا جبکہ اس عہدہ کیلئے ٹکر کا مقابلہ دیکھا گیا۔ کانگریس امیدوار بی این منجو ناتھ ریڈی 131ووٹ حاصل کرکے بنگلورو کے میئر منتخب ہوگئے جبکہ حریف امیدوار بی منجو ناتھ راجو کو 128ووٹ حاصل ہوئے جبکہ رکن اسمبلی کے گوپال ایا کی اہلیہ اور جنتا دل سیکولر کی امیدوارہ ایس پی ہیم لتا پہلی مرتبہ 131ووٹ حاصل کرتے ہوئے ڈپٹی میئر منتخب ہوئیں۔ 260رکنی الیکٹورل کالج میں 62کا تعلق ارکان پارلیمنٹ و اسمبلی کونسل سے ہے جنہوں نے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخابات میں ووٹ دے کر پانسہ پلٹ دیا جس کے نتیجہ میں کارپوریشن میں سب سے بڑی پارٹی بی جے پی کو شکست سے دوچار ہونا پڑا۔سدارامیا نے کانگریس۔ جنتادل سیکولر کے اتحاد کی کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے جبکہ مرکزی وزیر ایم وینکیا نائیڈو نے اتحاد کو عوامی فیصلے کے مغائر قرار دیا۔

TOPPOPULARRECENT