Sunday , October 22 2017
Home / ہندوستان / بنگلور اور دہلی کے درمیان آج وقار کا مقابلہ

بنگلور اور دہلی کے درمیان آج وقار کا مقابلہ

نئی دہلی۔ 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے پلے آفز سے باہر ہو چکے دہلی ڈیئر ڈیولس اور رائل چیلنجرز بنگلور جب یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں آمنے سامنے ہوں گے تو دونوں ہی ٹیموں کا مقصد کامیابی کے ساتھ ٹورنمنٹ کا اختتام ہوگا۔ دہلی نے ٹورنمنٹ میں غیرمستقل طور پر اچھی کارکردگی اور کچھ فیصلہ کن موقعوں پر کی گئی غلطیوں سے اس نے اپنے لئے حالات مشکل کرلئے۔ دوسری طرف گزشتہ سیزن کی رنر اپ ٹیم بنگلور نے اس مرتبہ انتہائی مایوس کن کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور مایہ ناز کھلاڑیوں سے آراستہ یہ ٹیم جدول میں آٹھویں اور آخری نمبر پر ہے ۔ دہلی نے کل کوٹلہ میں پونے سوپر جائنٹس کو سات رنوں سے شکست دی تھی جس سے 13 میچوں میں اس کے 12 پوائنٹس ہو گئے۔

TOPPOPULARRECENT