Monday , May 1 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلور اور پنجاب کے درمیان آج مقابلہ

بنگلور اور پنجاب کے درمیان آج مقابلہ

کوہلی اور ڈی ویلرس کے بغیر بھی آر سی بی کے حوصلے بلند ، کنگ الیون پراعتماد
اندور ۔ /9 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) رائیل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) اپنے چند اسٹار کھلاڑیوں کے بغیر بھی بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہلی ڈیرڈیولس (ڈی ڈی) پر شاندار فتح کے بعد بلند حوصلے کے ساتھ ایک اور امتحان کے طور پر کل یہاں آئی پی ایل کے تیسرے میچ میں کنگس الیون پنجاب کا سامنا کرے گی ۔ اسٹار بیٹسمین ویراٹ کوہلی اور ایک کلیدی کھلاڑی اے بی ڈی ویلرس کے زخمی ہونے کے سبب آر سی بی نے ان کے بغیر ہی اپنی آئی پی ایل مہم کا آغاز کیا ہے اور پہلے ہی میچ میں اس کو دفاعی چمپئینس سن رائزرس حیدرآباد کے ہاتھوں شکست ہوگئی تھی ۔ آر سی بی اپنے مزید ایک بیٹسمین لوکیش راہول سے بھی محروم ہوگئی ہے جو زخمی ہونے کے سبب سارے ٹورنمنٹ میں نہیں کھیل سکیں گے ۔ ایک اور باصلاحیت کھلاڑی سرفراز نامی بھی جو مشقوں کے دوران خود اپنے ہاتھوں زخمی ہوگئے ہیں ۔ غالباً اس ٹورنمنٹ میں آر سی بی کے لئے دستیاب نہیں رہیں گے ۔ کوہلی کی کل کے میچ میں عدم شرکت بھی تقریباً یقینی ہوگئی ہے کیونکہ ان کی حالت اور فٹنس کے بارے میں ہنوز کچھ نہیں کہا گیا حالانکہ بی سی سی آئی نے /2 اپریل کو کہا تھا کہ رواں مہینے کے دوسرے ہفتہ میں کوہلی کی فٹنس کا تخمینہ کیا جائے گا ۔ جنوبی افریقہ کے دھماکہ خیز بیٹسمین اے بی ڈی ویلرس کی واپسی بھی پھر ایک مرتبہ مشکوک ہوگئی ہے اور ان کے غیاب میں شین واٹسن بدستور اپنی ٹیم کے عبوری کپتان رہیں گے ۔ واٹسن نے آر سی بی کے خلاف 15 رن سے کامیابی میں اپنا بولنگ صلاحیتوں کا موثر استعمال کیا تھا ۔ وہ واٹسن ہی تھے جنہوں نے اس کھیل کے آخری مرحلہ میں ڈی ڈی کے امیت مترا کو رن لینے سے روک رکھا تھا جس کے نتیجہ میں آر سی بی کو ٹورنمنٹ میں پہلی کامیابی حاصل ہوسکی ۔ آر سی بی 157 رن بنائی تھی جس میں واٹسن نے ایک گیند پر ایک رن کے اوسط سے 24 رن بنایا تھا ۔ ان کی ٹیم کا دوسرا بڑا انفرادی اسکور بھی تھا ۔ بلی اسٹان یک  اور یزویندر چاہل دو دو وکٹس لئے تھے ۔ لیکن واٹسن نے آخری اوور کے لئے پون نیگی کو منتخب کیا جنہوں نے ریشیبھ پنت کو آؤٹ کیا اس اوور میں دہلی کے لئے پنت ہی واحد تھے جو میچ جیت سکتے تھے ۔ کنگس الیون پنجاب بھی اپنے افتتاحی میچ میں رائزنگ پونے جئنٹس کو بہ آسانی شکست دینے کے بعد بلند حوصلے اور بھرپور اعتماد کے ساتھ پیر کو ہوسکار اسٹیڈیم میں آر سی بی کے خلاف مقابلہ کیلئے تیار ہوگئی ہے ۔ پنجاب کے لئے موہالی کے بعد یہ بھی دوسرا گھریلو مقام ہے ۔ آسٹریلین گلین میکسویل نے گزشتہ میچ میں طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 20 گیندوں میں 44 رن بناتے ہوئے کامیابی کا ہدف پورا کیا جبکہ چھ گیند باقی ہی تھے ۔ میکسویل نے آر پی ایس کے خلاف میچ میں پہلی مرتبہ کپتانی کی اور توقع ہے کہ آر سی بی کے خلاف کل کھیلے جانے والے میچ میں بھی کپتان رہیں گے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT