Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / بنگلور سے گرفتار مولانا انظر شاہ قاسمی کو مولانا ارشد مدنی کی قانونی امداد

بنگلور سے گرفتار مولانا انظر شاہ قاسمی کو مولانا ارشد مدنی کی قانونی امداد

حیدرآباد ۔ 11 ۔ جنوری : ( راست ) : ممنوعہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ سے تعلق رکھنے کے الزامات کے تحت بنگلور سے گرفتار مولانا انظر شاہ قاسمی کو دہلی پولیس نے دہلی کی خصوصی عدالت میں پیش کر کے 20 جنوری تک پولیس تحویل حاصل کیا ۔ صدر جمعیتہ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیتہ علماء مہاراشٹرا قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے مولانا کی پیروی کے لیے دہلی کے وکیل ایم ایس خان کو درخواست کی کہ وہ مولانا انظر شاہ قاسمی کے مقدمہ کی پیروی کریں ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل دارالعلوم دیوبند کے فارغ مولانا عبدالرحمن کو ممنوعہ تنظیم القاعدہ سے تعلق کی بنا پر گرفتار کیا گیا تھا جو فی الحال دہلی پولیس کی تحویل میں ہیں ۔ اس معاملے میں گزشتہ تین ہفتوں کے اندر یہ تیسری گرفتاری ہے ۔ سکریٹری قانونی امداد کمیٹی گلزار اعظمی نے کہا کہ دفاعی وکلاء پولیس لاک اپ میں ملزمین سے لگاتار ملاقات کررہے ہیں ۔ نیز معاملے کی سماعت کے دن ملزمین کی ان کے اہل خانہ سے ملاقات کو یقینی بنایا جارہا ہے ۔ مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدر جمعیتہ علماء تلنگانہ و اے پی نے کہا کہ یہ مسلسل گرفتاریاں مسلمانوں میں بے چینی پیدا کررہی ہیں ۔۔

TOPPOPULARRECENT