Tuesday , October 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلور میراتھن میں ایتھوپین رنر کے پیچھے آوارہ کتا پڑ گیا

بنگلور میراتھن میں ایتھوپین رنر کے پیچھے آوارہ کتا پڑ گیا

نئی دہلی۔19مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلور میراتھن میں اس وقت دلچسپ صورت حال پیدا ہوئی جب ورلڈ دس کلومیٹر ریس میں دوڑنے والے ایتھوپین رنر میول واسیہن کے پیچھے ایک آوارہ کتا پڑ گیا۔ واسیہن کیلئے یہ دن ہی اچھا نہیں تھا کیونکہ دوڑ میں سبقت لیتے ہوئے پہلے ان سے ایک غلطی ہو گئی جب وہ ایک غلط موڑ کے سبب برتری کھو بیٹھے اور پھر رہی سہی کسر اس آوارہ کتے نے پوری کر دی جو ان کی ٹانگوں کے درمیان گھس گیا جس پر سے چھلانگ لگانے کے سوا کوئی چارہ نہیں رہا لیکن اس عجیب واقعہ کے باوجود انہوں نے دوڑ میں نواں مقام حاصل کیا۔

TOPPOPULARRECENT