Wednesday , August 16 2017
Home / Top Stories / بنگلور میں بھی رشتوں کا دو بہ دو پروگرام رکھنے کا عزم

بنگلور میں بھی رشتوں کا دو بہ دو پروگرام رکھنے کا عزم

سیاست و ایم ڈی ایف کے پروگرام کی ستائش، محترمہ تزئین عمر اور محترمہ طاہرہ سلطانہ بنگلور کا بیان
حیدرآباد 20 نومبر (دکن نیوز) محترمہ تزئین عمر فاؤنڈر سکریٹری ہیومن ٹچ اور محترمہ طاہرہ سلطانہ سکریٹری لائف لائن فاؤنڈیشن نے وائی ایس کنونشن ہال راجندر نگر پر منعقدہ 69 ویں دو بہ دو ملاقات پروگرام میں آج بنگلور سے حیدرآباد پہنچ کر شرکت کی۔ جناب ظہیرالدین علی خاں منیجنگ ایڈیٹر روزنامہ سیاست نے خاتون سماجی جہدکاروں کا استقبال کیا اور انھیں سیاست اور ایم ڈی ایف کی جانب سے جاری سرگرمیوں بالخصوص دو بہ دو پروگرام کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ انھوں نے مختلف کاؤنٹرس پر پہنچ کر کونسلرس اور والینٹرس کے علاوہ والدین سے بات چیت کی۔ بنگلور سے آئے ہوئے اس وفد کو جناب عابد صدیقی، جناب ایم اے قدیر اور ایم ڈی ایف کے دیگر عہدیداروں نے تمام تفصیلات سے واقف کروایا۔ محترمہ تزئین عمر اور محترمہ طاہرہ نے سیاست کے اس دو بہ دو پروگرام سے متاثر ہوکر کہاکہ وہ بنگلور میں بھی اس نوعیت کے پروگرام کو بہت جلد منعقد کرنا چاہتی ہیں کیوں کہ وہاں بھی مسلم شادیوں کا مسئلہ انتہائی سنگین بنتا جارہا ہے۔ فی الحال اُن کے ادارے کی جانب سے غریب لڑکیوں کی اجتماعی شادیوں کے پروگرام کئے جارہے ہیں۔ انھوں نے جناب زاہد علی خان، جناب ظہیرالدین علی خان کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ وہ ملت اسلامیہ کے مسائل کو اسی جذبہ کے ساتھ حل کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT