Friday , August 18 2017
Home / ہندوستان / بنگلور میں شمال مشرق کے طلباء پر نسلی حملے باعث تشویش

بنگلور میں شمال مشرق کے طلباء پر نسلی حملے باعث تشویش

نئی دہلی۔ 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) لوک سبھا میں ایک رکن نے آج تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بنگلور میں شمال مشرق سے تعلق رکھنے والے طلباء پر ’’نسلی حملے‘‘ کئے جارہے ہیں۔ انہوں نے اس مسئلہ کو اٹھاتے ہوئے وقفہ صفر کے دوران ایوان کی توجہ مبذول کروائی۔ سی پی آئی جایم رکن تریپورہ جیتندر چودھری نے یہ بھی تجویز رکھی کہ سٹیزن کمیٹی کو چاہئے کہ وہ اس مسئلہ سے نمٹنے کے اقدام کرے۔ اس مسئلہ کو اٹھائے جانے کے فوری بعد بی جے پی رکن نے کہا کہ حکومت کرناٹک نے اس سلسلے میں کوئی کارروائی نہیں کی ہے۔ بی جے پی کے اس ریمارک پر کانگریس پر چند ارکان نے احتجاج کیا۔ حالیہ وقتوں میں بنگلور میں زیرتعلیم شمال مشرق کے طلباء پر حملے کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT