Thursday , April 27 2017
Home / ہندوستان / بنگلور چرچ بم دھماکہ معاملہ،مسلم نوجوان کی ضمانت منظور

بنگلور چرچ بم دھماکہ معاملہ،مسلم نوجوان کی ضمانت منظور

ممبئی،23 فروری(سیاست ڈاٹ کام)دہشت گردی کے الزامات کے تحت گذشتہ ۱۶؍ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے عمر قید بامشقت کی سزا کاٹ رہے بنگلور کے مسلم شخص کو سپریم کورٹ نے مشروط ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ، یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں ملزم کو قانونی امداد فراہم کرنے والی تنظیم جمعیۃ علماء مہاراشٹر (ارشد مدنی) قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے دی۔ گلزار اعظمی نے بتایا کہ گذشتہ کل سپریم کورٹ آف انڈیا کی دو رکنی بینچ کے جسٹس پیناکی چندرا گھوس اور جسٹس روہیتن فالی نریمن نے سن 2000ء میں کرناٹک کے مختلف شہروں میں ہوئے چار بم دھماکہ معاملے میں نچلی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے سید عبدالقادر جیلانی کو پچاس ہزار روپئے کہ ذاتی مچلکہ پر ضمانت پر رہا کیئے جانے کے احکامات جاری کیئے ، ملزم کی ضمانت عرضداشت پر ایڈوکیٹ کامنی جیسوال نے بحث کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزم گذشتہ ۱۶؍ سالوں سے جیل کی سلاخوں کے پیچھے مقید ہے نیز ملزم نے نچلی عدالت کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل داخل کی ہے لیکن اس پر ابھی تک سماعت شروع نہیں ہوسکی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT