Monday , August 21 2017
Home / Top Stories / بنگلور چھیڑ چھاڑ واقعہ ‘ سلیم خان کا وزیرآعظم کو قوم سے خطاب کا اسرار

بنگلور چھیڑ چھاڑ واقعہ ‘ سلیم خان کا وزیرآعظم کو قوم سے خطاب کا اسرار

ممبئی:نئے سال کے موقع پر کرناٹک کے شہر بنگلور میں پیش ائے بڑے پیمانے پر چھیڑ چھاڑ کے واقعہ پر اسکرین رائٹر سلیم خان ن آعظم نریندر مودی کو قوم سے خطاب کااسرار کیا۔

فلم ’’ شعلے‘‘ سے شہر ت حاصل کرنے والے مشہور 81سالہ رائٹر سلیم خان نے اپنے ٹوئٹر اکاونٹ سے واقعہ کو ’’ شرمناک ‘‘ قراردیا۔’’ عزت مآب پی ایم نریندر بھائی‘ اب بھی وقت ہے کہ آپ دوبارہ ہندوستان کے نوجوانوں کو توجہہ دلائیں کہ ان پر ملک کو آگے لے جانے کی ذمہ داری ہے۔

جو کچھ بنگلور میں نوجوانوں نے کہاکہ وہ شرمناک ہے۔ ایسے حرکتیں بارہا دوہرائی جارہیں۔ ہم بھی جوان تھے مگر ایسا کبھی نہیں کیا‘‘۔’’ نریندر بھائی اگر نوجوان کا جوش دوسری جانب لگا تو ملک کے لئے بہتر ہوگا۔آپ کو چاہئے کہ فوری خطاب کریں‘‘۔

ہفتہ کی شب نئے سال کی پارٹی کے دوران یہ مبینہ چھیڑ چھاڑ کا واقعہ برگیڈروڈ اور ایم جی روڈ جنکشن پر پیش آیا تھا۔عینی شاہدین کے مطابق ’ خواتین کے ساتھ چھیڑ او ربدتمیزی کی گئی اور ان کے بھدے فقرے بھی کسے گئی جبکہ شہر کے سب سے پاش علاقے میں جہا ںیہ واقعہ پیش آیا اس وقت 1500پولیس جوان حفاظتی انتظامات کے لئے متعین کئے گئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT