Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلور کراٹے چیمپین شپ میں فلک کو گولڈ میڈل

بنگلور کراٹے چیمپین شپ میں فلک کو گولڈ میڈل

حیدرآباد۔18 جنوری (راست ) بنگلور کے کنتیورا اسٹڈیم میں منعقدہ بنگلور اوپن کراٹے چیمپین شپ میں حیدرآبادی گولڈن گرل سیدہ فلک نے گولڈ میڈل حاصل کیا ۔ 68 کلوگرام کے انفرادی سینئر زمرے میں منعقدہ گولڈ میڈل مقابلے میں فلک نے اٹانگر سے تعلق رکھنے والی حریف کھلاڑی چارو آروتی کو 8-3 اسکور سے شکست دی ۔ یہ مقابلے ورلڈ کراٹے فیڈریشن  (ڈبلو کے ایف) اور ایشن کراٹے فیڈریشن (اے ایف کے) کی جانب سے منعقد ہوئے ہیں اور میڈلس کے حصول کے لئے ہندوستان بھر سے مختلف زمروں میں 1700 کراٹیکاز 15 تا  17جنوری کے دوران ایکشن میں نظر آئے۔

TOPPOPULARRECENT