Thursday , July 27 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلور کو شکست دینے کا آج حیدرآباد کو بہتر موقع

بنگلور کو شکست دینے کا آج حیدرآباد کو بہتر موقع

مہنگے محمد سراج کو اپنی بولنگ میں بہتری لانے کی ضرورت

بنگلور۔ 24 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )کولکتہ کے خلاف آئی پی ایل کا سب سے کم اسکور بنا کر میچ گنوانے والی ویراٹ کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلور کل اپنے گھریلو میدان پر جب سن رائزس حیدرآباد کے خلاف اترے گی تو اس کا واحد مقصد گزشتہ کارکردگی کو پیچھے چھوڑکر کھوا ہوا اعتماد حاصل کرنا ہوگا۔کوہلی  نے ایڈن گارڈن میدان پر پوری ٹیم کے49  رنز پر ڈھیر ہو جانے اور میچ میں82  رنز کی شرمناک شکست کے بعد تمام کھلاڑیوں پر سخت برہمی کا اظہار کیا  اور انہیں بہتر کارکردگی دکھانے کی ہدایت دی ۔ بنگلور ، آئی پی ایل کے سب سے کم اسکور پر آؤٹ ہوئی اور اس کی یہ شکست  کپتان سمیت کسی کے گلے سے نہیں اتر رہی ہے ، لیکن یہ صاف ہے کہ ٹیم مکمل طور پر پچھڑ گئی ہے اور فہرست میں سات میں پانچ ناکامیوں کے بعد آخری نمبر پر پہنچ گئی ہے ۔ بنگلور کے لئے یہ اس وقت اچھی بات ہے کہ وہ اپنا اگلا میچ گھریلو میدان پر کھیلنے اترے گی اور ان حالات کا فائدہ لے کر وہ پھر سے اپنے موقف کو بہتر بنانے کے حوصلے بھی واپس حاصل کر سکتی ہے ۔موجودہ صورتحال میں تو اس کے لئے کسی بھی ٹیم سے مقابلہ بڑا چیلنج ہی ہے اور تیسرے نمبر کی سن رائزرس حیدرآباد یقیناً کوہلی کی ٹیم سے بہتر موقف میں ہے جس نے سات میں سے چار میچ جیتے ہی  لیکن گزشتہ میچ میں وارنر کی ٹیم کو بھی پونے کے خلاف چھ وکٹ کی شکست برداشت کری پڑی ہے لہذا بنگلور کے لئے یہ اچھا موقع ہو سکتا ہے کہ وہ کامیابی کی سمت واپسی کرے ۔ گجرات کے خلاف 77  رنوں کی اننگز کھیل کر جہاں لگ رہا تھا کہ طوفانی اوپنر کریس گیل کی واپسی ہو گئی ہے لیکن اگلے ہی میچ میں گیل کا طوفان پھر ٹھنڈا پڑ گیا اور وہ سات رن ہی بنا سکے ۔ اب تک گیل پانچ میچوں میں28.80  کی اوسط سے صرف 144 رن ہی بنا پائے ہیں۔ رنوں کے لحاظ سے اب بھی اوپننگ کرنے میں ٹیم کپتان کوہلی  اور ڈی ولیرس پر ہی انحصارکرتی نظر آتی ہے ۔ کوہلی گزشتہ میچ میں صفر پر آؤٹ ہوئے تو باقی کوئی بیٹسمین 10 رن بھی نہیں بناسکا ۔ اوپننگ میں مندیپ بھی کچھ خاص نہیں کر سکے ہیں اور سات میچوں میں انہوں نے بھی10 کے اوسط سے65  رنز بنائے ہیں۔مڈل آرڈر میں آل راؤنڈر اسٹورٹ بنی سب سے زیادہ ناکام کھلاڑی ثابت ہو رہے ہیں جنہوں نے تمام سات میچ کھیلے ہیں اور صرف77  رنز بنائے ہیں جس میں ان کا سب سے زیادہ اسکور18 رن ہے ۔حیدرآباد کو کم اسکور پر روکنے میں بنگلور کے بولروںکا اہم کردار رہے گا۔ وارنر کی کپتانی میں  حیدرآباد گزشتہ میچ میں176 رن بنا کر بھی پونے سے شکست کھا گئی ۔کپتان وارنر، شکھر دھون، کین ولیمسن، مویسس ھینرکس اس کے مضبوط بیٹنگ شعبہ ہے  لیکن فی الحال بولنگ میں ٹیم فاسٹ بولر بھونیشور کمار اور افغان اسپنر راشد خان پر ہی مکمل طور پر انحصار کرتی نظررہی ہے جو گزشتہ سات میچوں میں 16 اور بالترتیب 10 وکٹ لے کر سب سے کامیاب ہیں۔ اپنا دوسرا میچ کھیل رہے محمد سراج 42 رن لٹاکر مہنگے ثابت ہوئے تو سدھارتھ کول نے تین اوور میں ہی 45 رن لٹادئے۔مقامی حیدرآبادی بولر محمد سراج جنہوں نے آئی پی ایل کے اپنے پہلے مقابلے میں زیادہ رنز دینے کے باوجود 2 وکٹیں حاصل کی تھیں لیکن دوسرے مقابلے میں وہ پونے کے خلاف وکٹ نہیں لے پائے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT