Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلور کیخلاف گجرات کا آج مقابلہ

بنگلور کیخلاف گجرات کا آج مقابلہ

چیلنجرس کیلئے جیت ضروری ، لیکن لائنس کو موقع دینا نہیں چاہئے
بنگلور ۔ /13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئی پی ایل کے رواں سیزن میں ایک کے بعد دیگر کئی شکستوں سے لڑکھڑاتی ہوئی ٹیم رائیل چیلنجرس بنگلور (آر سی بی) کو کل یہاں کھیلے جانے والے ایک میچ میں ٹائیٹل کی دعویدار کی حیثیت سے ابھرنے والی ایک طاقتور ٹیم گجرات لائینس کے مقابلہ کرو یا مرو جیسی لڑائی کا سامنا ہے ۔ پوائنٹس کے ٹیبل پر چھٹویں مقام کی حامل آر سی بی کو ٹورنمنٹ میں برقراری کیلئے مابقی تمام چار میچ جیتنا ہوگا ۔ چنانچہ ویراٹ کوہلی اور ان کی ٹیم کے ارکان اپنا اعتماد بڑھاتے ہوئے بھرپور مستعدی کے ساتھ کل کا میچ جیتنے کی ممکنہ مساعی کرسکتے ہیں ۔ آر سی بی کو اگر کل شکست ہونی ہے تو پلے آف تک رسائی کے لئے ان کے خواب چکنا چور ہوجائیں گے ۔ تاہم کامیابی کیلئے حسب معمول کپتان کوہلی کو ہی بھاری ذمہ داری نبھانا ہوگا جو تاحال جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے اپنے مخالفین کو کامیابی کے ساتھ پریشان کرتے رہے ہیں ۔ کوہلی رواں سیزن میں تاحال 568 رنز بناچکے ہیں جن میں دو سنچریاں اور چار نصف سنچریاں شامل ہیں ۔

علاوہ ازیں وہ اپنے اسٹار بیٹسمین اے بی ڈی ویلرس پر بھی بہت زیادہ انحصار کرتے رہے ہیں ۔ ڈی ویلرس اس ٹورنمنٹ میں اب تک کھیلے گئے 10 میچوں میں 409 رنز بناچکے ہیں ۔ اس دوران آئی پی ایل میں پہلی مرتبہ حصہ لینے والے گجرات لائینس ، کولکتہ نائٹ رائیڈرس کو شکست دینے کے بعد کل آر سی بی کو بھی شکست دیتے ہوئے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں ۔ سن رائزرس حیدرآباد کو فی الحال پہلا مقام حاصل ہے ۔ گجرات کے کپتان سریش رائنا کپتانی کے بوجھ تلے اب جدوجہد میں مبتلا ہونے کی علامات ظاہر کرنے لگے ہیں ۔ گجرات کے تین ٹاپ بیٹسمین برنڈم مک کلم ، آرون فنچ اور ڈورٹن اسمتھ اچھی بیٹنگ کی صورت میں جہاں اپنی ٹیم کے لئے باعث راحت سمجھے جاسکتے ہیں کسی لغزش یا کمزور مظاہرہ کی صورت میں خود اپنی ہی ٹیم کیلئے باعث مصیبت بھی ثابت ہوسکتے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT