Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلور یا دہلی؟ آج کسی ایک کا اخراج یقینی

بنگلور یا دہلی؟ آج کسی ایک کا اخراج یقینی

رائے پور۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) رائل چیلنجر بنگلور اور دہلی ڈیر ڈیولس کے لئے انتہائی اہم لیکن ناک آؤٹ مقابلے کیلئے تمام تر اسٹیج تیار ہوچکا ہے کیونکہ اس مقابلے میں شکست کا مطلب ٹورنمنٹ سے اخراج ہے۔13 مقابلوں کے بعد ہندوستانی ٹسٹ ٹیم کے کپتان ویراٹ کوہلی کی زیرقیادت رائل چیلنجر بنگلور 14 نشانات کے ذریعہ تیسرے مقام پر فائز ہے جبکہ دہلی کو بھی اتنے ہی نشانات حاصل ہیں لیکن وہ ناقص رن ریٹ کی وجہ سے چھٹے مقام پر فائز ہے۔ متواتر تین فتوحات کے ذریعہ رائل چیلنجر بنگلور نے اچانک ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی رسائی کے امکانات روشن کرلئے ہیں جس میں اس کے کپتان کوہلی کا غیرمعمولی اور انتہائی شاندار مظاہرہ ہے، کیونکہ انہوں نے ٹورنمنٹ میں 4 سنچری اسکور کرنے کے علاوہ 865 رنز اسکور کرلئے ہیں اور کل دہلی کے خلاف ایک اہم مقابلے میں ٹیم کو ان سے ایک بہتر مقابلے کی امید ہے۔ دوسری جانب دہلی جس نے گزشتہ مقابلے میں حیدرآباد کو شکست دی ہے ، اس سے ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔

TOPPOPULARRECENT