Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن ہوم سیریز کیلئے دستیاب

بنگلہ دیشی آل رائونڈر شکیب الحسن ہوم سیریز کیلئے دستیاب

چٹگانگ ، 11 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے آسٹریلیا کے خلاف اکتوبر میں طئے شدہ سیریز کیلئے اپنی دستیابی ظاہر کردی۔ انہوں نے اشارہ دیا کہ وہ نومبر میں پہلی مرتبہ والد بن جائیں گے۔ وہ 20 اگست تک چھٹیوں پر ہیں تاکہ امریکہ میں موجود اپنی اہلیہ کا اہم مرحلے میں خیال رکھ سکیں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ننھے مہمان کا نام سوچ چکے ہیں جس سے پیدائش پر سب کو آگاہی ہوسکے گی۔

 

لیگ کرکٹ : آدم کو 6 وکٹیں
حیدرآباد ، 11 اگسٹ (راست) اُبھرتے بولر محمد آدم نے ایچ سی اے کے زیراہتمام A-7 ڈیویژن لیگ کرکٹ میچ میں عمدہ گیندبازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھ وکٹیں حاصل کئے۔ اتوار کو یادو ڈیری گراؤنڈ پر میزبانوں کی پہلے بیٹنگ میں آدم نے تمام ٹاپ آرڈر کو تہس نہس کیا۔ تاہم وہ 49.5 اوورز میں کسی طرح 216 آل آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے۔ پھر بڑی بدقسمتی سے حیدرآباد پینتھرس نے محض 2 رنز سے میچ ہار دیا جیسا کہ وہ 34.3 اوورز میں 214 بنا پائے۔

TOPPOPULARRECENT