Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیشی امپائر گیند لگنے سے زخمی

بنگلہ دیشی امپائر گیند لگنے سے زخمی

ڈھاکہ ، 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی امپائر نادر شاہ ڈھاکہ لیگ کے میچ کے دوران پیشانی پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے۔ کرکٹ ویب سائٹ ’کرک انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق بنگلہ دیش کے ڈومیسٹک ٹورنمنٹ ڈھاکہ لیگ میں محمڈن کلب اور کالاباغن کرکٹ اکیڈمی کے درمیان میچ کے چھٹے اوور میں محمڈن کے بلے باز اعزازاحمد نے حریف اسپنر محمد حسن کی گیند پر سویپ شاٹ کھیلی اور گیند اسکوائر لیگ پر کھڑے امپائر نادر شاہ کی پیشانی پر جالگی۔ نادر شاہ گیند لگتے ہی زمین پر گر پڑے اور ڈاکٹر بلالیاگیا جبکہ وہ مزید کھڑے نہیں رہ سکے اور میدان سے باہر چلے گئے۔ اُن کی جگہ متبادل امپائر شفیع الاسلام نے ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ چند گھنٹوں بعد نادر شاہ ڈھاکہ میں اپنے گھر پہنچ گئے جہاں انھوں نے بتایا کہ انھیں چکر آرہے ہیں اور فوری طورپر ڈاکٹر سے ملنے جارہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT