Friday , August 18 2017
Home / دنیا / بنگلہ دیشی بلاگر کا قتل: کوئی گرفتاری سامنے نہیں آئی

بنگلہ دیشی بلاگر کا قتل: کوئی گرفتاری سامنے نہیں آئی

ڈھاکہ۔ 8 اگسٹ ۔(سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی دارالحکومت ڈھاکہ میں سیکولر بلاگر نیلوئے چھٹوپاڈے کے جمعہ کے روز قتل کے بعد ہنوز کوئی گرفتاری سامنے نہیں آئی ہے۔ 40 سالہ نیلوئے کو چھریاں مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ امسال بنگلہ دیش میں ترقی پسند بلاگرز کے قتل کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ مقتول بلاگر کی بیوہ آشا مونی کے مطابق چار نوجوانوں نے نیلوئے پر حملہ کیا تھا۔ انہوں نے نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کرائی ہے۔ پولیس کے مطابق قتل کے چند گھنٹوں کے بعد القاعدہ کے قریب سمجھی جانے والی انصار الاسلام نامی تنظیم نے میڈیا کو بھیجی گئی ایک ای میل میں قتل کی ذمہ داری یہ کہتے ہوئے قبول کی کہ نیلوئے ’’اللہ کا دشمن‘‘ تھا۔اس دوران امریکہ نے بلاگر کے قتل کی مذمت کی ۔بلاگروں پر ہونے والے حملوں کو بنگلہ دیش میں ’آزادی اظہار‘ پر حملہ قرار دیا جا رہا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ بڑھتی ہوئی مذہبی انتہا پسندی آزادیِ اظہار اور سکیولرزم کیلئے بڑا خطرہ بنتی جا رہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT