Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیشی فاسٹ بولر تسکین اور اسپنر عرفات معطل

بنگلہ دیشی فاسٹ بولر تسکین اور اسپنر عرفات معطل

نئی دہلی 19 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کی رواں ورلڈکپ مہم کو آج اُس وقت شدید دھکا لگا جب آئی سی سی نے ان کے اہم فاسٹ بولر تسکین احمد اور بائیں ہاتھ کے اسپنر عرفات سنی کو مشتبہ بولنگ ایکشن کی بوجہ سے معطل کردیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آج کہا ہے کہ بنگلہ دیشی اسپنر عرفات اور فاسٹ بولر تسکین احمد کا بولنگ ایکشن غیرقانونی ہے اور اِن دونوں بولروں کو معطل کردیا گیا ہے اور فوری طور پر یہ پابندی اِن پر عائد ہوگی۔ عرفات کی بولنگ کا تجزیہ کیا گیا اور اس کی رپورٹ میں پتہ چلا ہے کہ اسپنر کا ہاتھ 15 ڈگری کی مقررہ حد سے تجاوز کررہا ہے، جبکہ فاسٹ بولر تسکین کی تمام گیندیں مکمل قانونی طور پر قبول نہیں کی جائیں گی۔ اب جبکہ بنگلہ دیشی بولروں پر پابندی عائد ہوگئی ہے اِن حالات میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کو یہ سہولت فراہم کی گئی ہے کہ وہ 2016 ء ایڈیشن کی ٹکنیکل کمیٹی سے ہوتے ہوئے اپنے اِن معطل شدہ بولروں کے متبادل بولروں کو ٹیم میں شامل کرے۔ دریں اثناء معطل شدہ بولروں کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ بنگلہ دیش کے ڈومیسٹک مقابلوں میں شرکت کرے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT