Tuesday , August 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیشی ٹیم سری لنکا روانہ

بنگلہ دیشی ٹیم سری لنکا روانہ

ڈھاکہ ۔28 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ڈیڑھ ماہ کے دورے کیلئے سری لنکا روانہ ہوگئی جہاں دونوں ٹیموں کے مابین2ٹسٹ ، 3ونڈے اور دو ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ حضرت شاہ جلال انٹر نیشنل ایر پورٹ سے ٹیم کی روانگی کے وقت سینئر کھلاڑی محمود اللہ اور تمیم اقبال موجود نہیں تھے جو اس وقت پاکستان سوپر لیگ میں شرکت کے باعث متحدہ عرب امارات میں ہیں۔ ٹسٹ سیریز کے آغاز سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم دو مارچ کو دو روزہ پریکٹس میچ میں حصہ لیں گے جبکہ پہلا ٹسٹ 7مار چ کو گال انٹر نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہوگا جبکہ سیریز کا دوسرا اور آخری مقابلہ بنگلہ دیش کیلئے 100 واں ٹسٹ ہوگا جو کہ اس ٹیم کا ایک اور سنگ میل مقابلہ ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT