Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی:بی سی بی

بنگلہ دیشی ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی:بی سی بی

ڈھاکہ۔3 مارچ  (سیاست ڈاٹ کام ) بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے رواں سال کے آخر میں اپنی کرکٹ ٹیم پاکستان بھیجنے سے صاف انکار کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ پاکستان سوپر لیگ فائنل کے موقع پر ان کی سیکیورٹی ٹیم نہیں محض ایک نمائندہ آئی سی سی کے ساتھ پاکستان جائے گا۔ پی ایس ایل فائنل کے پاکستان میں انعقاد کے تناظر میں پی سی بی حکام پر امید تھے کہ رواں سال کے آخر میں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان کے دورے پر آئے گی جس کی انہوں نے بی سی بی سے درخواست بھی کی ہے لیکن بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نظام الدین چوہدری نے اس بات کی تصدیق کر دی کہ ان کی کوئی سکیورٹی ٹیم حالات کے جائزے کیلئے پاکستان نہیں جا رہی کیونکہ پی سی بی نے پاکستان سوپر لیگ فائنل کے لاہور میں انعقاد کے حوالے سے انہیں اپنی ٹیم پاکستان بھیجنے کی درخواست کی تھی۔ پی سی بی ملک میں پی ایس ایل فائنل کے کامیاب انعقاد سے آئی سی سی کو ملک میں سیکیورٹی کے ماحول سے مطمئن کرنے کی خواہش رکھتا ہے اور گورننگ باڈی نے انہیں بھی مطلع کیا تھا کہ وہ بھی حالات کے جائزے کیلئے جانا چاہتے ہیں تو ان کیلئے انتظام کیا جا سکتا ہے۔

TOPPOPULARRECENT