Wednesday , June 28 2017
Home / کھیل کی خبریں / بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ ٹوئنی20 سے سبکدوش

بنگلہ دیشی کپتان مشرفی مرتضیٰ ٹوئنی20 سے سبکدوش

کولمبو ۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیش کے  ٹوئنٹی20  اور ونڈے ٹیم کے کپتان مشرفی مرتضی نے ٹوئنٹی20 کرکٹ سے سبکدوشی کا اعلان کردیا۔سری لنکا کے خلاف دو ٹوئنٹی20 میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ٹاس کے موقع پر مشرفی مرتضی نے کہا کہ رواں  ٹوئنٹی20  سیریز کے بعد وہ اس کرکٹ کو خیرباد کہ دیں گے۔انہوں نے کیریئر کے دوران حمایت کرنے پر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ ون ڈے کرکٹ کھیلتے رہیں گے اور ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے۔
دیپازخمی‘ایشین چیمپئن شب سے دستبردار
نئی دہلی ۔5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )زخم میں مبتلا ہندوستانی اسٹار ایتھلیٹ دیپاکرماکر ایشین چیمپئن شپ سے باہر ہو گئیں اور گھٹنے کے زخم کے سبب 18 مئی کو شروع ہونے والے ایونٹ کیلئے تھائی لینڈ نہیں جا سکیں گی۔23 سالہ ایتھلیٹ نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں مداحوں کو مطلع کیا کہ وہ حال ہی میں ٹریننگ کے دوران زخمی ہوئی ہیں اور سرجری کے بعد بحالی صحت کا پروگرام شروع کر چکی ہیں اور ان کی جلد ہی ٹریک پر واپسی ہو جائے گی۔ وہ ماضی میں سچن تنڈولکر کے مسائل حل کرنے والے ڈاکٹر اننت جوشی کے زیر علاج ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT